نصيحةُ أُمٍّ لِوَلَدِہِ
لَا تُقَارِنْ طَعَامَ زَوْجَتِكَ بِطَعَامِي، فَلَمْ أُوْلَدْ طَاهِيَةً، بَلْ أَحْرَقْتُ الطَّعَامَ وَأَفْسَدْتُهُ مِرَارًا، وَلَكِنْ كَانَ وَرَائِي زَوْجٌ صَبُورٌ يَشُدُّ مِنْ أَزْرِي.
إِذَا جَاءَتْ زَوْجَتُكَ لِزِيَارَتِنَا، فَاشْكُرْهَا، وَأَشْعِرْهَا بِأَنَّكَ تُقَدِّرُ حُبَّهَا وَإِخْلَاصَهَا، فَهَذَا لَيْسَ وَاجِبًا عَلَيْهَا، بَلْ هُوَ مَحَبَّةٌ مِنْهَا.
لَا تُحَدِّثْنَا بِقِصَصِ حَيَاتِكَ الْأُسَرِيَّةِ، فَأَنْتَ وَلَدُنَا، وَإِذَا وَقَعَتْ بَيْنَكَ وَبَيْنَ زَوْجَتِكَ مُشْكِلَةٌ، فَإِنَّ قُلُوبَنَا سَتَكُونُ مَعَكَ، فَإِنْ كُنْتَ تُرِيدُ نَصِيحَةً، فَاسْتَشِرْنَا بِصُورَةٍ عَامَّةٍ وَلَا تَذْكُرِ التَّفَاصِيلَ.
لَا تُحْرِجْ زَوْجَتَكَ أَمَامَنَا، وَلَا تَنْتَقِدْهَا أَمَامَ الْجَمِيعِ، وَلَا تَرْفَعْ صَوْتَكَ عَلَيْهَا، فَإِنْ كُنْتَ تُرِيدُ مِنْهَا أَنْ تَحْتَرِمَكَ، فَبَادِرْ بِاحْتِرَامِهَا أَوَّلًا.
أَكْرِمْ أَهْلَهَا كَمَا تُكْرِمُ أَهْلَنَا، فَأُسْرَتُنَا كَبُرَتْ وَلَمْ تَنْقَسِمْ.
دَعْهَا تَخْتَارُ اسْمَ ابْنَتِكُمْ، كَمَا شَعَرْتُ بِالسُّرُورِ حِينَ سَمَّيْتُكَ، فَلْتَشْعُرْ هِيَ أَيْضًا بِهَذِهِ الْفَرْحَةِ.
إِنَّهَا لَمْ تَأْتِ لِتَسْلُبَنِي مِنْكَ، وَأَنَا أَعْلَمُ أَنَّكَ تُحِبُّهَا وَهِيَ تُحِبُّكَ، كَمَا أَنَّنِي كُنْتُ أُحِبُّ أَبَاكَ، وَهُوَ كَانَ ابْنَ امْرَأَةٍ أُخْرَى.
إِنَّ التَّرْبِيَةَ لَا تَنْتَهِي أَبَدًا، فَلَوْ كَبُرَ الْأَبْنَاءُ وَطَالَتْ قَامَتُهُمْ وَنَبَتَتْ لِحَاهُمْ، فَإِنَّ التَّرْبِيَةَ تَسْتَمِرُّ مَعَهُمْ مَدَى الْحَيَاةِ، وَإِذَا كُنَّا ذَوِي قُلُوبٍ طَيِّبَةٍ، فَسَنَعِيشُ جَمِيعًا بِسَعَادَةٍ.
مذکورہ عربی مضمون(ماں کی اپنے بیٹے کو نصیحت) کا اردو ترجمہ:
اپنی بیوی کے کھانے کا میری کھانے سے موازنہ مت کرو، میں کوئی شیف بن کر پیدا نہیں ہوئی تھی، میں نے بھی کئی بار کھانا جلایا، خراب کیا، مگر میرے پیچھے ایک صبر کرنے والا شوہر تھا، جس نے میرا حوصلہ بڑھایا۔
جب تمہاری بیوی ہمیں ملنے آئے، اس کا شکریہ ادا کرو، اسے محسوس کراؤ کہ تم اس کے پیار اور خلوص کی قدر کرتے ہو، یہ اس کا فرض نہیں، محبت ہے۔
اپنی خاندانی زندگی کی کہانیاں ہمیں مت سناؤ، تم ہمارے بیٹے ہو، جب تمہارے اور تمہاری بیوی کے درمیان کوئی مسئلہ ہوگا، تو ہمارا دل ہمیشہ تمہاری طرف ہوگا، اگر مشورہ چاہیے، تو عمومی طور پر لو، تفصیلات مت بتاؤ۔
ہماری موجودگی میں اپنی بیوی کو شرمندہ مت کرو، کبھی بھی اس کی کسی حرکت پر سب کے سامنے تنقید نہ کرو، کبھی بھی چیخ کر یا اونچی آواز میں بات مت کرو، اگر تم چاہتے ہو کہ وہ تمہاری عزت کرے، تو پہلے تم اسے عزت دو۔
اس کے گھر والوں کو عزت دو، جیسے وہ ہمارے لیے کرتی ہے، ہماری فیملی بڑی ہوئی ہے، تقسیم نہیں ہوئی۔
بیٹی کا نام رکھنے کا فیصلہ اس پر چھوڑ دو، جیسے میں نے تمہارا نام رکھتے ہوئے خوشی محسوس کی تھی، اسے بھی یہ خوشی لینے دو۔
وہ تمہیں مجھ سے چھیننے نہیں آئی، میں جانتی ہوں کہ تم اس سے محبت کرتے ہو، اور وہ تم سے محبت کرتی ہے، جیسے میں نے بھی تمہارے والد سے محبت کی، جو کسی اور ماں کا بیٹا تھا۔
تربیت کبھی ختم نہیں ہوتی، بچے بڑے ہو جائیں، ان کے قد لمبے ہو جائیں، داڑھی آ جائے، تب بھی تربیت ختم نہیں ہوتی، یہ زندگی بھر چلتی رہتی ہے، اور اگر ہم اچھے دل والے ہوں، تو ہم سب مل کر خوش رہتے ہیں۔
Tags:
عربى کہانیاں