سبب میں ادغام کیوں نہیں ہوا

سبب میں ادغام کیوں نہیں

سَبَبٌ کی صرفی تحقیق نیز ایک سوال اور اس کا جواب

صرفی تحقیق: سہ اقسام، اسم، اسم جامد شش اقسام، ثلاثی مجرد ہفت اقسام، مضاعف ثلاثی مادہ، س، ب، ب، غیر معلل و غیر مدغم فیہ

سوال: یہ ہے کہ سَبَبٌ میں دو حروف ایک جنس کے ہیں پھر اس میں ادغام نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟

جواب: ادغام کی شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ وہ دو ہم جنس حروف ایسے اوزان میں نہ پائے جائیں جن اوزان میں ادغام کے وقت التباس کا خوف ہو عام زبان میں یوں کہ وہ دونوں حروف اسم متحرک العین کے کسی وزن پر نہ ہوں۔

لہذا سَبَبٌ جس کا معنی ذریعہ، وسیلہ وغیرہ ہے میں ادغام نہیں کریں گے کیوں کہ ادغام کے بعد اس کی شکل ہوگی سَبٌّ جس کی وجہ سے سَبَّ یَسُبُّ کے مصدر سَبٌّ جس کا معنی ہے گالی دینا ، برا بھلا کہنا وغیرہ سے التباس لازم آۓ گا معلوم نہ ہو سکے گا کہ یہ سَبَّ یَسُبُّ کا مصدر سَبٌّ ہے یا پھر سَبَبٌ سے سَبٌّ ہے

اسم متحرک العین کے اوزان : فَعَلٌ، فُعُلٌ، فِعَلٌ، فُعَلٌ

[مَاخُوْذاً مِنْ شُرُوْحِ مَرَاحِ الارواح و شذا العرف فی فن الصرف، باب الادغام]

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی