نحوی صرفی اجراء کرنے کا طریقہ

نحوی اجراء کرنے کا طریقہ

جب کچھ اسلامی بھائیوں سے کہا جائے کہ فلاں صیغے کی نحوی تحقیق کیجئے یا اس صیغے کا نحوی اجراء کیجئے تو وہ اس کا صحیح طریقے سے نحوی اجراء نہیں کر پاتے۔ حالانکہ ان کو نحو و صرف کے قواعد معلوم ہوتے ہیں۔ اور اس میں انکی اچھی خاصی پکڑ بھی ہوتی ہے۔

اس کی اصل وجہ یہ بنتی ہے۔ کہ ان کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ نحوی تحقیق میں کن چیزوں کو واصح کیا جاتا ہے۔ صرفی تحقیق میں کیا چیزیں بتانی ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ علم ہونے کے باوجود بھی ان کر واضح نہیں کر پاتے۔

اسی لئے ہم آج اس پوسٹ میں مکمل طور پر یہ بیان کریں گے کہ نحوی تحقیق میں کن چیزوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اس کو توجہ کے ساتھ مکمل مطالعہ کریں اور اس کے مطابق اجراء کرنے کی کوشش فرمائیں۔

نحوی اجراء کرتے وقت ان چیزوں کی واضح کرنا ہوتا ہے۔

١ : کلمہ اسم ہے یا فعل یا حرف ؟

٢ : اگر اسم ہے تو معرب ہے یا مبنی؟

٣ : اگر مبنی ہے تو مبنی الاصل ہے۔ یا مشابہ مبنی الاصل

٤ : مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم ؟ مشابہ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم؟ اس کا اعراب کیا ہے؟

٥ : اگر معرب ہے تو پھر بتائیں واحد ، تثنیہ یا جمع میں سے کیا ہے۔

٦ : جمع ہے تو کونسی قسم ہے ؟ سالم ، مکسر ، قلت یا کثرت

٧ : مذکر ہے یا مؤنث ؟

٨ : اگر مئونث ہے تو مئونث کی کونسی قسم ہے ؟

٩: معرفہ ہے یا نکرہ ؟

١٠ : اگر معرفہ ہے تو معرفہ کی اقسام میں سے کونسی قسم ہے؟

١١ : منصرف ہے یا غیر منصرف ؟

١٢ : اگر غیر منصرف ہے تو دو اسباب کونسے ہیں؟

١٣ : اگر معرب ہے تو وجوہ اعراب میں سے کونسی قسم ہے ؟ مرفوعات ، منصوبات ، مجرورات میں سے کیا ہے ؟

١٤ : یہ کلمہ عامل ہے یا معمول ؟

١٥ : اگر عامل ہے تو عامل کی کونسی قسم ہے ؟

١٦ : لفظی ہے تقدیری

١٧ : لفظی ہے تو بالحرکت یا بالحرف ہے ؟ اور اگر تقدیری ہے تو بالحرکت یا بالحرف ؟

١٨ : اعراب اصلی ہے یا تبعی؟

١٩ : اگر یہ کلمہ حرف ہے تو معانی ہے یا مبانی ؟

٢٠ : معانی ہے تو حروف عاملہ و غیر عاملہ میں سے کیا ہے ؟

٢١ : اگر عاملہ میں سے ہے تو عاملہ افعال میں سے ہے یا عاملہ اسماء میں سے ؟ اگر غیر عاملہ میں سے ہے تو حروف معانی میں سے کون سی قسم میں سے ہے ؟

تنبیہ: ابتداءً اس طریقے پر عمل کرنا کافی مشکل ہوگا۔ لیکن کچھ عرصے کے بعد آپ کیلئے آسان ہوجائے گا۔ اور ” ان شاء اللہ عزوجل” کچھ ہی عرصے میں آپ کیلئے نحوی اجراء کرنا بالکل آسان ہوجائے گا

قارئین کے لئے سوال: وجوہ اعراب کے اعتبار سے رَاَیْتُ دَلْواً میں دَلْواً کیا ہے۔

اس کا جواب آپ ہمیں کمینٹ بوکش میں دے سکتے ہیں۔

2 تبصرے

  1. اگر وہ کلمہ فعل ہو تو کیا دیکھے گے یہ تو اپنے نہیں لکھا پلیز یہ بتا دے

    جواب دیںحذف کریں
  2. ان شاءاللہ بہت جلد اسی پوسٹ میں ایڈ کر دیا جائے گا

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی