سین و سوف کا استعمال

سین، اور سوف، کے درمیان فرق

🔹دونوں استقبال پر دلالت کرتے ہیں مگر ٫س، کی دلالت میں کم فاصلہ ہوتا ہے۔ جبکہ ٫سوف، کی دلالت میں زیادہ فاصلہ ہوتا ہے۔

🔹سوفَ، پر لام تاکید داخل ہو سکتاہے۔ اور ٫س، پر لام تاکید داخل نہیں ہو سکتا لہذا۔ وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى درست ہے۔ مگر لَسَیَقُوْلُ السُّفَهَاءُ کہنا درست نہیں،

اس کی وجہ یہ ہے کہ سوف تیں حرفی ہونے کی وجہ سے۔ فعل اور اسم کے زیادہ مشابہ ہے۔ تو جس طرح فعل اور اسم پر لام تاکید داخل ہو سکتا ہے اسی طرح سوف پر بھی لام تاکید داخل ہو سکتا ہے،

لیکن ٫س، میں ایک ہی حرف ہوتا ہے اور وہ اسم اور فعل کے مشابہ نہیں ہوتا، اور اس میں حرفیت کا پہلو غالب ہے۔ تو اس پر لام تاکید داخل نہیں ہو سکتا۔

سین، چھ معنی کے لئے آتا ہیں۔:

١: طلب کے لئے، جیسے: إِسْتَعْجَلْتُ. أَيْ، طَلَبْتُ العُجْلَةَ، میں نے جلدی کو طلب کیا۔

٢: صفت پر کسی شیئ کے لئے، جیسے: إِسْتَعْظَمْتُ زَیْداً . أَيْ، وَجَدْتُهُ عَظِيْماً، میں نے زید کو عظیم پایا۔

٣: تحویل کے لئے، جیسے: إِسْتَحْجَرْتُ الطِّیْنَ أَيْ، جَعَلْتُهُ حَجَراً، میں نے اسے پتھر بنا دیا۔

٤: استقبال کے لئے، جیسے: سَأَقْرَأُ سَلِيْماً، میں سلیم کو پڑھاو گا۔

٥: سین، زائدہ ہوتا ہے۔ جیسے: إِسْتَطَاعَ، يَسْتَطِيْعُ، اس میں سین زائد ہے۔

(نوٹ): سین، کی یہ پانچوں قسمیں فعل کے ساتھ خاص ہیں۔

٦: سینِ، کسکسہ یعنی سینِ، سکتہ۔ یہ وہ سین ہے۔ جو حالت وقف میں کافِ مؤنث کے آخر میں آتا ہے۔ جیسے مَرَرْتُ بِکِسْ، میں تیرے (مونث) کے پاس سے گزرا۔

2 تبصرے

  1. اسلام علیکم
    میں ادیبہ فاطمہ نحو اور صرف کی کلاس جوئن کرنا چاہتی ہو ۱

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی