حرف توقع کا استعمال

حرف توقع کا استعمال

حرف توقع: وہ حرف ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جو خبر دی جارہی ہے مخاطب کو اس کا انتظار تھا۔ یہ حرف قد ہے۔

قد ہمیشہ تحقیق کے لیے آتا ہے، خواہ ماضی پر داخل ہو، یا مضارع پر داخل ہو۔ اگر قد ماضی پر داخل ہو تو اس میں تین صورتیں ہیں:

۱۔ صرف تحقیق کے لیے ہو۔ جیسے مَنْ فَتَحَ بَابَ خیْبَر کے جواب میں قَدْ فَتَحَهُ عَلِیٌّ کہنا۔

٢۔ تحقیق کے ساتھ تقریب کے لیے بھی ہو۔ جیسے قَدْ رَكِبَ الأمِيْرُ اس شخص سے کہا جاۓ جس کو امیر کے سوار ہونے کا انتظار نہ ہو۔

٣۔ تحقیق ،تقریب اور توقع تینوں کے لیے ہو۔ جیسے قَدْ رَكِبَ الأمِيْرُ اس شخص سے کہا جاۓ جس کو امیر کے سوار ہونے کا انتظار ہو۔

اگر قد مضارع پر داخل ہوتو اس میں دوصورتیں ہیں :

١۔ صرف تحقیق کے لیے ہو۔ جیسے قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الْمُعَوِّقِیْنَ مِنْكُمْ

٢۔ تحقیق کے ساتھ تقلیل کے لیے بھی ہو۔ جیسے قَدْ يَصْدُقُ الكَذُوُبَ قد اور فعل کے درمیان قسم کے ذریعے فصل کر نا بھی جائز ہے ۔ جیسے قَدْ وَ اللّٰه أحْسَنْتَ

[مأخوذ از: قواعد النحو 92]

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی