إنَّ اور أنَّ پڑھنے کے مقامات

إنَّ، اور أنَّ، پڑھنے کے مقامات

مواضع إنَّ،: چودہ جگہ إنَّ ہمزہ کے کسرہ کے ساتھ ہوتا ہے:

۱- ابتداے کلام میں ۔ جیسے إنَّ اللّٰهَ عَلیٰ كُلِّ شَيْئٍ قَدِيْرٌ

٢- قول کے بعد ۔ جیسے يَقُوْلُ إنَّهَا بَقَرَةٌ

٣- موصول کے بعد ۔ جیسے مَا رَأيْتُ الذِّيْ إنَّهُ فِيْ اَلْمَسَاجِدِ

٤- جواب قسم میں ۔ جیسے وَاللّٰهِ إنَّ زَيْداً قَائِمٌ

٥- واو حالیہ کے بعد ۔ جیسے جُدْ وَ إنَّكَ لَمَسْرُوْرٌ

٦- ندا کے بعد ۔ جیسے يَا بَنِيَّ إنَّ اللّٰهَ اصْطَفىٰ لَكُمُ الدِّيْنَ

٧- فعل ندا کے بعد ۔ جیسے نَادَيْتُ زَيْداً إنَّ غُلَامَكَ قَدْ ذَهَبَ

٨- حتی ابتدائیہ کے بعد ۔ جیسے مَرِضَ سَعِيْدٌ حَتّىٰ إنَّهُمْ لَا يَرْجُوْنَهُ

٩- حَیث کے بعد ۔ جیسے إجْلِسْ حَيْثُ إنَّكَ تُحْتَرَمُ

١٠- إذ کے بعد ۔ جیسے جِئتُكَ إذْ إنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ۔

١١- حرف استفتاح کے بعد.جیسے اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ

١٢- حرف تصدیق کے بعد ۔ جیسے نَعَمْ انَّهُ فَاضِلٌ

١٣- مبتدا اسم عین ہو اس کی خبر میں ۔جیسے زَهَیْرٌ إنَّهُ کَرِیْمٌ

١٤- جب اس کی خبر پر لام تاکید ہو۔ جیسے عَلِمْتُ انَّكَ لَمُجْتَهِدٌ

مواضع أنَّ،: دس جگہ أنَّ ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ ہوتا ہے:

۱- فاعل کی جگہ۔ جیسے يَسُرُّنِيْ أنَّكَ مُجْتَهِدٌ

٢- نائب فاعل کی جگہ۔ جیسے يُرْجىٰ أنَّكَ تَفُوْزُ

٣- مفعول کی جگہ۔ جیسے عَرَفْتُ أنَّكَ كَرِيْمٌ

٤- مبتدا کی جگہ۔ جیسے عِنْدِيْ أنَّكَ قَائِمٌ

٥- خبر کی جگہ۔ جیسے فَخْرُكَ أنَّكَ مُخْلِصٌ

٦- مضاف الیہ کی جگہ۔ جیسے فَعَلْتُ هٰذَا كَرَاهَةَ أنَّكَ قَائِمٌ

٧- حرف جر کے بعد۔ جیسے عَجِبْتُ مِنٍْ أنَّهُ مُهْمَلٌ

٨- لو شرطیہ کے بعد۔ جیسے لَوْ أنَّكَ عِنْدَنَا لَأكْرَمْتُكَ

٩- لولا کے بعد۔ جیسے لَوْلَا أنَّهُ حَاضِرٌ لَغَابَ زَيْدٌ

۱٠- إلا کے بعد۔ جیسے زَیْدٌ غَنِيٌ إلَّا أنَّهُ شَقِيٌّ

[مأخوذ از: قواعد النحو 85]

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی