بسم الله میں باء کونسی ہے
بسم الله کے باء میں مختلف اقوال: بِسْمِ اللّٰهِ میں جو باء ہے اس کے متعلق تیں اقوال ہیں۔
١۔ باء مصاحبت کے لیے ہے اس کو ملابست بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جار اللہ زمخشری معتزلی اور علامہ تفتازانی کا قولِ مختار ہے
٢۔ باء استعانت کے لیے ہے یہ علامہ قاضی بیضاوی کا قولِ مختار ہے
نیز یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ باء فعل مقدر کا صلہ ہے۔
حوالہ:
[حَاشِیَةُ العَطَّارِ عَلیٰ شَرْحِ الجَلَالِ المَحَلِّيْ عَلیٰ جَمْعِ الجَوَامِعِ]
٣۔ باء الصاق کیلیے ہے۔
حوالہ:
[إِعْرَابُ اَلْقُرْآنِ لِلدَّرْوِیْش]
فائدہ:
باۓ الصاق اور باۓ مصاحبت میں فرق یہ ہے کہ باۓ مصاحبت کا مجرور معمول فعل مذکور کے توابع سے ہوتا ہے اور باۓ الصاق میں یہ بات نہیں ہوتی
حوالہ:
اَلْبَشِیْرُ اَلْکَامِلُ
[وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ]