قد کے استعمال کی صورتیں

قد کے استعمال کی صورتیں

١۔بطور اسم فعل ماضی مضارع اور امر تینوں میں۔ کَفَيٰ يَكْفِيْ کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ جیسے: قَدْکَ بمعنی کَفَاکَ۔ يَكْفِيْکَ۔ اِکتف۔ اسی طرح قَدْنِيْ بمعنی کَفَانِيْ۔ يَكْفِيْنِيْ

٢۔قد اسمیہ مبنی بر سکون: حَسْبُ کے معنی میں مضاف ہو کر استعمال ہوتا ہے جیسے: قَدْ سَاجِدٍ کَلِمَةُ شُكْرٍ ساجد کو شکریہ والی بات کافی ہے۔

٣۔قد حرفیہ: یہ فعل کے ساتھ متصلا استعمال ہوتا ہے۔جیسے: قَدْ قَرَءَ نَظِیِرٍ اس کے اور فعل کے درمیان صرف قسم اور لا کے ذریعے فاصلہ درست ہے۔ جیسے: قَدْ وَاللّٰهِ قَرَءَ نَظِیْرٌ۔ قَدْ لَا قَرَءَ نَظِیْرٌ قد حرفیہ کا استعمال چند معانی کے لۓ ہوتا ہے۔

١۔ توقع و امید کے لۓ۔ جیسے: قَدْ یَنْجَحُ مَاجِدٌ قریب ہے کہ ماجد کامیاب ہو جاۓ۔ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ نماز قائم ہونے والی ہے۔

٢۔ ماضی کو حال سے قریب کرنے کے لۓ جیسے: قَدْ نَصَرَ عَلِيٌّ علی نے مدد کی ہے۔

٣۔ تقلیل کے لۓ۔ جیسے: قَدْ صَدَقَ الکَذُوْبُ

٤۔ تحقیق کے لۓ : جیسے: قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَکّٰهَا

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی