نون کے استعمال کی صورتیں
۱- نون تاکید ثقیله و خفیفہ:
یہ مضارع میں استعمال ہوتا ہے۔ جیسے:
لَیَنْصُرَنَّ لَیَنْصُرَنْ
امر میں استعمال ہوتا ہے ۔ جیسے:
اُنْصُرَنَّ، اُنْصُرَنْ
اور نہی میں استعمال ہوتا ہے۔ جیسے
لا يَنْصُرَنَّ، لا يَنْصُرَنْ
۲- نون نسوہ:
یہ ماضی،مضارع،امر اور نہی میں جمع مؤنث غائب اور جمع مؤنث حاضر کے صیغوں میں استعمال ہوتا ہے۔ جیسے:
نَصَرْنَ، نَصَرْتُنَّ (ماضی)،
يَنْصُرْنَ،تَنْصُرْنَ(مضارع)
۳- نون وقایہ:
یہ یاے متکلم سے پہلے آتا ہے اور اپنے ماقبل کی حرکت کی حفاظت کرتا ہے اس لیے اسے نون وقایہ ( حفاظت کا نون ) کہتے ہیں ۔ جیسے:
نَصَرَنِيْ عَلِيٌّ
(علی نے میری مدد کی۔)
٤- نون تشبیہ:
جیسے :
اَلْمُسْلِمَانِ ذَهَبَا إلى المَدِيْنَةِ
( دو مسلمان شہر گئے ۔)
۵- نون جمع مذکر سالم:
جیسے:
اَلْمُسْلِمُوْن ذَهَبُوْا إلى المدينة
(مسلمان شہر گئے ۔)
٦- نون اعرابى:
جيسے:
يَنْصُرَانِ، يَنْصُرُوْنَ، تَنْصُرَان، تَنْصُرُوْنَ، تَنْصُرِيْنَ
٧- نون حرف مضارع:
یہ مضارع میں جمع متکلم کی علامت ہوتا ہے ۔ جیسے :
نَقْرَءُ
نون وقایه کا استعمال
وجوبی صورتیں:
🔹 ماضی کے تمام صیغے جیسے:
نَصَرَنِيْ
🔹مضارع کے وہ صیغے جن میں نون اعرابی نہیں آتا: جیسے:
یَنْصُرُنِي
جوازی صورتیں:
🔹 مضارع کے ان صیغوں میں جن میں نون اعرابی آتا ہے: جیسے:
یَنْصُرَانِنِی
🔹 حروف مشبہ بالفعل کے بعد: جیسے:
إنَّنِيْ رَأَيْتُ قَاسِماً
🔹لدن کے بعد جیسے:
كِتَابُكَ لَدُنِّيْ
مختار ہونے کی صورتیں:
🔹لیت کے بعد ، جیسے:
لَیْتَنِيْ کُنْتُ عَالِماً
🔹 مِن کے بعد ، جیسے :
مِنِّيْ
🔹 عَن کے بعد ، جیسے:
عَنِّيْ
🔹 قط کے بعد ، جیسے:
قَطُّنِيْ