محترم قارئین اگر آپ نحو، صرف اور ترکیب کے متعلق مستند مواد ہماری ویب سائٹ لسان العرب پر اپلوڈ کرانا چاہتے ہیں۔تو اسے نیچے دئے گئے واٹس ایپ بٹن پر کلک کرکے ہمیں ارسال فرمائیں آپکے نام کے ساتھ اسے اپلوڈ کر دیا جائے گا

تنوین کی اقسام

تنوین کی اقسام

تنوین کی پانچ قسمیں ہیں:

🔹التَّنْوِیْنُ للتَّمَکُّنِ: ھُوَ مَا یَدُلُّ عَلٰی أَنَّ الْاِسْمَ مُتَمَکِّنٌ فِيْ مُقْتَضَی الْاِسْمِیَّۃِ أَي أِنَّہُ مُنْصَرِفٌ نَحْوُ زَیْدٌ وَرَجُلٌ

ترجمہ : تنوین ِ تمکن وہ تنوین ہے جو اس پر دلالت کرتی ہے کہ یہ اسم اسمیت کے تقاضے میں راسخ ہے یعنی منصرف ہے ۔ جیسے رَجُلٌ

🔹التَّنْوِیْنُ للتَّنْکِیْرِ: وَ ھُوَ مَا یَدُلُّ عَلٰی أَنَّ الْاِسْمَ نَکِرَۃٌ نَحْوُصَہٍ أَيْ اُسْکُتْ سُکُوْتًا مَّا فِیْ وَقْتٍ مَّا

ترجمہ : تنوین تنکیر وہ تنوین ہے جو کسی اسم کے نکرہ ہونے پر دلالت کرتی ہے ۔ جیسے صَہٍیعنی تم کسی وقت خاموش رہا کرو ۔

🔹التَّنْوِیْنُ للعِوَضِ: ھُوَ مَا یَکُوْنُ عِوَضًا عَنِ الْمُضَافِ إِلَیْہِ نَحْوُ حِیْنَئِذٍ أَيْ حِیْنَ إِذْ کَانَ کَذَا

ترجمہ : تنوین ِ عوض وہ تنوین ہے جو مضاف الیہ کے بدلے میں آتی ہے جیسے حِیْنَئِذٍ اصل میں حِیْنَ اِذْ کَانَ کَذَا تھا ۔

🔹التَّنْوِیْنُ لِلْمُقَابِلَةِ: وَھُوَ التَّنْوِیْنُ الَّذِيْ فِيْ جَمْعِ الْمُؤَنَّثِ السَّالِمِ نَحْوُ مُسْلِمَاتٍ

ترجمہ : تنوین مقابلہ وہ تنوین ہے جو جمع مؤنث سالم میں ہوتی ہے ۔ جیسے مُسْلِمَاتٌ

🔹التَّنْوِیْنُ لِلتَّرَنُّمِ: وَھُوَ الَّذِيْ یَلْحَقُ آخِرَ الْأَبْیَاتِ وَالْمَصَارِیْعِ کَقَوْلِ الشَّاعِرِ شِعْرٌ أَقِلِّی اللَّوْمَ عَاذِلُ وَالْعِتَابَنْ وَقُوْلِيْ إِنْ أَصَبْتُ لَقَدْ أَصَابَنْ

ترجمہ : تنوین ترنم وہ ہے جو اشعار اور مصرعوں کے آخر میں (ترنم کے لئے )آتی ہے ۔ جیسے أَقِلِّی اللَّوْمَ عَاذِلُ وَالْعِتَابَنْ وَقُوْلِيْ إِنْ أَصَبْتُ لَقَدْ أَصَابَنْ (اے عاذلہ ! مجھ پر عتاب اور ملامت کم کر اور اگر میں درست کام کروں تو کہہ اس نے ٹھیک کیا)

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Channel DP
عربی ادب میں مہارت کا ذریعہ واٹس ایپ چینل ابھی جوائن کریں